پولیس مقابلے میں دو اشتہاری ملزم مارے گئے ، دو اہلکار شہید

23 اکتوبر 2014 (12:24)

شہدادپور(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران دوڈاکو مارے گئے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاﺅں گوٹھ برہان بروہی میں اشتہاری ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر پولسی نے چھاپہ ماراتوملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دواہلکار شہید اور دوزخمی ہوگئے ۔

جوابی کارروائی کے دوران دونوں اشتہاری ملزم بھی مارے گئے جن کی لاشیں پولیس نے تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیں ۔

مزیدخبریں