عدم ادائیگیوں پر تیل کی سپلائی میں کمی ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا

عدم ادائیگیوں پر تیل کی سپلائی میں کمی ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا
عدم ادائیگیوں پر تیل کی سپلائی میں کمی ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عدم ادائیگیوں پر تیل کی سپلائی کم ہونے سے بجلی کا بحران ایک مرتبہ پھر سنگین ہوگیاہے جس سے نمٹنے کے لیے وزارت پانی و بجلی نے بیس ارب روپے مانگ لیے ۔

تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگیوں پر آئل کمپنیوں نے پاورپلانٹس کو تیل کی سپلائی کم کردی جس کی وجہ سے نجی پاور کمپنیوں سے حاصل ہونیوالی بجلی دوہزار میگاواٹ کم ہوگئی ۔ بجلی کی12000میگاواٹ طلب کے مقابلے میں پیداوار کم ہوکر آٹھ ہزار میگاواٹ رہ گئی ہے جس کی وجہ سے موسم میں تبدیلی کے باوجود لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیاہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کے لیے وزارت پانی و بجلی نے رقم مانگ لی ۔

مزید :

بزنس -