پاکستان سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

پاکستان سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار
پاکستان سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گجرات کا محمد ارشد نجی ایئرلائن کے ذریعے بے نظیرایئرپورٹ سے براستہ دبئی سپین جارہاتھاکہ تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے اہلکاروں نے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 6.8کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی ۔ منشیات برآمد ہونے کے بعد ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیاگیااورحکام نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ۔

مزید :

اسلام آباد -