ہالی ووڈ اداکارہ نے با ہمت پاکستانی خاتون کی جدو جہد پر فلم بنا لی

ہالی ووڈ اداکارہ نے با ہمت پاکستانی خاتون کی جدو جہد پر فلم بنا لی
ہالی ووڈ اداکارہ نے با ہمت پاکستانی خاتون کی جدو جہد پر فلم بنا لی

  

پیرس(نیوز ڈیسک)پاکستان کی بد قسمتی دیکھیے کہ ایک طرف تو حکمرانوں کو عوام کی تعلیم وترقی سے قطعاً کوئی غرض نہیں اور دوسری طرف اگر کوئی ہمت کر کے خود ہی کسی عظیم مقصد کیلئے کھڑا ہو جائے تو اسے بھی ساتھ دینے والے بیرون وطن سے ہی مل پاتے ہیں۔

ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ حسینہ سلمیٰ ہائیک بھی انہیں نیک دل لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک باہمت پاکستانی خاتون کے تعلیمی منصوبے کی بے پناہ مدد کر کے پاکستانی غریبوں کے بچوں کے ساتھ بے مثال محبت کی مثال قائم کر دی ہے۔

کراچی کی ایک کچی آبادی میں حمیرا بچل نامی خاتون نے غریب بچوں کی تعلیم سے محرومی کو دیکھتے ہوئے ”ڈریم ماڈل سٹریٹ سکول“کی بنیاد رکھی ۔اس علاقے میں بچیاں تو دور کی بات بچے بھی تعلیم کا خواب پورا نہیں کر پاتے تھے لےکن حمیرا نے بے پناہ محبت کر کے سینکڑوں بچوں کو تعلیم دی۔

سلمیٰ ہائیک نے اس کے جذبے سے متاثر ہو کر اس کیلئے خصوصی فنڈ مہم کا آغاز کیا اور بالآخر بد ترین غربت کا شکار بچوں کو ایک انتہائی عالیشان سکول میسر آگیا۔حمیرا کا کہنا ہے کہ اسے ایسے لگتا ہے کہ وہ کسی کھنڈر سے نکل کرمحل میں آگئے ہیں۔سلمیٰ نے اب حمیرا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے”Humaira: The Game Changer“ڈاکو مینٹری بھی بنا دی ہے ۔اس کی ڈائر یکٹر آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی خاتون شرمین عبید چنائے ہیں۔

مزید :

تفریح -