سوئی گیس کی بندش، علاقہ مکینوں نے اہلکار کو پنجرے میں بند کردیا

سوئی گیس کی بندش، علاقہ مکینوں نے اہلکار کو پنجرے میں بند کردیا
سوئی گیس کی بندش، علاقہ مکینوں نے اہلکار کو پنجرے میں بند کردیا

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) گھریلو صارفین کی گیس بند ہونے پر علاقہ مکینوں نے سوئی گیس کے ملازم کو پکڑکرپنجرے میں بند کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں گھریلو صارفین کی گیس بند ہے جس کے بارے میں کہاگیاہے کہ مبینہ طورپر گیس فیکٹریوں کو فراہم کرنے کی وجہ سے گھریلو صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ علاقے میں موجود سوئی گیس کے اہلکار کو علاقہ مکینوں نے پکڑا اور گیس فراہم کرنے والے والو کی حفاظت کے لیے بنائے گئے پنجرے میں بند کردیاتاہم بعد میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہلکار کی جان چھڑائی ۔

مزید :

ملتان -