اتحادکی کبھی ضرورت نہیںرہی ،جمہوریت کیلئے متحدہ کیساتھ رہے: بلاول زرداری

اتحادکی کبھی ضرورت نہیںرہی ،جمہوریت کیلئے متحدہ کیساتھ رہے: بلاول زرداری
اتحادکی کبھی ضرورت نہیںرہی ،جمہوریت کیلئے متحدہ کیساتھ رہے: بلاول زرداری

  

گڑھی خدابخش(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ کبھی اتحادکی ضرورت نہیں پڑی ، جمہوریت کے لیے ساتھ رہے ۔

نصرت بھٹو کی تیسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کاکہناتھاکہ وفاق اور صوبے میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی اوروہ بدلہ لینے کے لیے طاقت کااستعمال کرسکتے تھے لیکن ایسانہیں کریں گے ۔ اُن کاکہناتھاکہ ایم کیوایم کے ساتھ چلنے کی کوشش کی لیکن زیادہ دیر نہیں چل سکے ، جمہوریت کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ پھر بھی چلنے کو تیار ہیں ،طاقت کا استعمال کرتے تو شیر بھی بلی بن کر بیٹھ جاتا۔ اُن کاکہناتھاکہ چاہتے ہیں کہ عوام کی حکمرانی ہو اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی ہمیشہ سے کوشاں رہی ۔

شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے بلاول کاکہناتھاکہ آپ لوگ پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر ہاتھ مضبوط کریں ، ذوالفقار بھٹو کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں نصرت بھٹو نے دیں جنہیں کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -