قمبرانی روڈ پرسیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، دو افراد جاں بحق

قمبرانی روڈ پرسیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، دو افراد جاں بحق
قمبرانی روڈ پرسیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، دو افراد جاں بحق

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قمبرانی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہزارگنجی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد ایف سی نے قمبرانی روڈ اوراطراف میں سرچ آپریشن شروع کیا اور اس دوران سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو راہگیر جاں بحق ہوگئے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 10زخمیوں کو سول ہسپتال اور دو کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیاجبکہ سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

ایس پی سریاب نے بتایاکہ زخمیوں میں دو ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں ، دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔

ہزارگنجی میں فائرنگ اور ہلاکتوں کی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید :

کوئٹہ -