بھارت اندرونی معاملات سے فائدہ اُٹھاناچاہتاہے تو یہ اس کی بھول ہے: وزیردفاع

بھارت اندرونی معاملات سے فائدہ اُٹھاناچاہتاہے تو یہ اس کی بھول ہے: وزیردفاع
بھارت اندرونی معاملات سے فائدہ اُٹھاناچاہتاہے تو یہ اس کی بھول ہے: وزیردفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیاہے کہ بھارت امن اور صلح کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ،پڑوسی ملک اندرونی معاملات سے فائدہ اُٹھاناچاہتاہے تو یہ اُن کی بھول ہے ، مسلح افواج بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیردفاع کا کہناتھاکہ مسلح افواج دہشتگردی کیخلاف تاریخی جنگ لڑرہے ہیں ، بھارت دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹاناچاہتاہے اور ہم نہیں چاہتے کہ صورتحال مزید خراب ہو۔
یادرہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھی جواب دے رہے ہیں اور پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اُٹھایاتھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -