ڈاکٹر طاہرالقادری جلسہ گاہ پہنچ گئے ، ہری پورمیں دھرنے کا اعلان

ڈاکٹر طاہرالقادری جلسہ گاہ پہنچ گئے ، ہری پورمیں دھرنے کا اعلان
ڈاکٹر طاہرالقادری جلسہ گاہ پہنچ گئے ، ہری پورمیں دھرنے کا اعلان

  


ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں ، اُن کے ہمراہ ق لیگ کی مقامی قیادت اور تحریک صوبہ ہزارہ کے روح رواں بابا حیدر زمان بھی موجود ہیں ۔

جلسہ گاہ پہنچنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی اور اُنہوں نے ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہناتھاکہ عمران خان کو دھرنا ختم کیے جانے کا علم تھا، کل ہری پور میں دھرنا ہوگا، اسلام آباد دھرنے نے لوگوں میں شعور پید ا کیا، ایبٹ آباد انقلاب آیاگیاہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ آئندہ انتخابات میں ایبٹ آباد عوامی تحریک کا گڑھ ہوگا۔

مزید : ایبٹ آباد