’ثابت ہواتو بجلی بلوں کی اضافی رقم واپس‘

’ثابت ہواتو بجلی بلوں کی اضافی رقم واپس‘
’ثابت ہواتو بجلی بلوں کی اضافی رقم واپس‘

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی زائد بلنگ کی شکایات پر آڈٹ کرانے کا فیصلہ ہو چکا ہے، اگر آڈٹ میں زیادہ یونٹ ڈالنے کی شکایت ثابت ہوئی تو نہ صرف وہ رقم صارف کو ری فنڈ ہوگی بلکہ متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ زائد بلنگ کی شکایات ہیں تاہم وفاقی کابینہ نے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا جو تین دنوں میں مکمل ہوجائے گا، بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ طلب اور بجلی چوری پر بھی قابو پانا ہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -