بھارت نے دیامیر بھاشا ڈیم کی راہ میں بھی روڑے اٹکانہ شروع کردیئے

بھارت نے دیامیر بھاشا ڈیم کی راہ میں بھی روڑے اٹکانہ شروع کردیئے
بھارت نے دیامیر بھاشا ڈیم کی راہ میں بھی روڑے اٹکانہ شروع کردیئے

  


واشنگٹن (ویب ڈیسک) بھارت نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ دیا میر بھاشا ڈیم کے منصوبے میں سرمایہ کاری نہ کرے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت نے امریکی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ یہ یقین دہانی کرائیں کہ امریکی کمپنیاں اس منصوبے میں سرمایہ کاری نہیں کریں گی۔ سفارتی ذرائع سے ا رسال کی گئی اس شکایت میں بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈیم پاکستان اور بھارت کے مابین متنازعہ علاقے میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ پاکستان ڈیم کو گلگت بلتستان کے خطے میں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے متعلق بھارت کا دعویٰ ہے کہ یہ متنازعہ علاقہ ہے، اس لئے یہ مہاراجہ کشمیر کی سابق ریاست کا ایک حصہ تھا۔

مزید : بین الاقوامی