بچپن میں والدین کی جانب سے سکھائی جانے والی وہ باتیں جو درست نہیں

بچپن میں والدین کی جانب سے سکھائی جانے والی وہ باتیں جو درست نہیں
بچپن میں والدین کی جانب سے سکھائی جانے والی وہ باتیں جو درست نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوزڈیسک)ہمیں بچپن سے ہی بتایا جاتا ہے کہ جو بات بھی والدین کہتے ہیں وہ بالکل صحیح ہوتی ہے۔ ویسے تو والدین ہمیشہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے مصیبت اور پریشانی سے محفوظ رہیں لیکن اس کوشش میں وہ کوئی ایسی بات کرجاتے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہوتی ہے۔ غالباًآپ کے ساتھ بھی بچپن میں یہ جھوٹ بولے گئے ہوں گے۔یہاں پر ہم آپ کو ان پانچ جھوٹ باتوں کے بارے میں بتائیں گے جو یقینا آپ نے بھی اپنے والدین سے سن رکھی ہوں گی۔
1۔ کھانا کھانے کے فوراً بعد تیراکی کرنا
والدین اکثر بچوں کو بتاتے ہیں کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد بھاری ورزش یا تیراکی مت کریں ۔انسانی صحت کے بارے میں لکھی گئی کتاب کے رائٹر ڈاکٹر ریچل وریمان کا ماننا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد ورزش کرنے میں کوئی عار نہیں۔
2۔چیونگم کو ہرگز مت نگلیں
والدین اکثر بچوں کو بتاتے ہیں کہ ببل گم کو نگلنا صحت کے لئے شدید نقصان دہ ہے اور یہ کہ نگلی گئی چیونگم سات سال تک معدے میں رہتی ہے۔اگر ایسی بات ہے تو پھر ایک ببل گم جو آپ نے 2007ءمیں کھائی تھی وہ آپ کے پیٹ میں موجود ہوگی لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ ڈاکٹر وریمان کا کہنا ہے کہ یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب کوئی ننھا بچہ 30سے 50ببل گم کھا جائے یعنی یہ ناممکن سی بات ہے۔
3۔ فیل مرغ کا زیادہ استعمال آپ کو نیند سے مغلوب کردے گا
اکثر بچوں کو کہا جاتا ہے کہ وہ فیل مرغ یعنی ٹرکی کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے انہیں نیند آئے گی ۔تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ایک مادہ tryptophan سے نیند آتی ہے لیکن ٹرکی میں یہ اتنی مقدار میں نہیں پایا جاتا جتنا مرغی، بڑے گوشت وغیرہ میں جاتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ٹرکی کے استعمال سے نیند آتی ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر وریمان کہتے ہیں کہ اکثر فیل مرغ رات کے کھانوں میں وائن کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے جس سے نیند آتی ہے اور یہ جھوٹ پروان چڑھتا ہے کہ زیادہ ٹرکی کے استعمال سے نیند آتی ہے۔
4۔اگر کسی کو ’ریش‘ہے توآپ کو بھی جلدی بیماری ہو سکتی ہے
والدین اکثر بچوں کو کہتے ہیں کہ ایسے تمام افراد سے دور رہنا ہے جنہیں جلدی بیماری یا ریش ہوتے ہیں کیونکہ اس طرح یہ بیماری انہیںبھی لگ سکتی ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جلدی امراض اس طرح منتقل نہیں ہوتے بلکہ اسطرح کی بیماری ایک خاص طرح کی جڑی بوٹی ’سماق سمی‘ سے ہوتی ہے۔
5۔سرد موسم بیمار کردے گا
اکثر والدین سرد موسم کے آتے ہی اپنے بچوں کو کہتے ہیں کہ اس موسم میں وہ بیمار ہو جائیں گے او ر نزلہ و زکام ہوجائے گااسلئے انہیں چاہیے کہ وہ بند کمروں میں رہیں اور گرم کپڑے پہنیں۔ یہ بات آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ ایسی کوئی بات نہیں کیونکہ سردی میں نزلہ اور زکام وائر س کی وجہ سے ہوتا ہے نا کہ کھلی فضا میں جانے سے۔برطانیہ میں ایک تحقیق کے دوران دو گروہ بنائے گئے جن میں سے ایک گروہ کو سردی کا وائرس دیا گیا اور اسے بند گرم کمرے میں رکھا گیا جبکہ دوسرے نے نہا کر کپڑے پہنے اور سردی میں چہل قدمی کی۔ اس تجربے کا نتیجہ حیران کن تھا اور وہ گروہ جسے سردی کاوائرس دیاگیا تھا اسے کوئی بیماری نہ ہوئی جبکہ کرم کمرے میں رہنے والے گروہ کو سردی لگ گئی۔

مزید :

تعلیم و صحت -