دھماکہ خود کش تھا، نشانہ میں تھامگر اللہ نے بچا لیا: فضل الرحمان

دھماکہ خود کش تھا، نشانہ میں تھامگر اللہ نے بچا لیا: فضل الرحمان
 دھماکہ خود کش تھا، نشانہ میں تھامگر اللہ نے بچا لیا: فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جمیعت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جلسہ گاہ کے قریب ہونے والا دھماکہ خود کش تھا جس میں میری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھااور جب دھماکہ ہوا تو ایک دیوار بھی گاڑی پر آ گری۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری گاڑیاں جلسہ گاہ سے روانہ ہوئی ہی تھیں کہ دھماکہ ہو گیا مگر اللہ کا شکر ہے کہ گاڑی بم پروف تھی تو میں محفوظ رہا مگر گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے جبکہ جلسے سے قبل نہ تو کسی نے دھمکی دی تھی اور نہ کوئی انٹیلی جنس رپورٹ پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ جلسہ گاہ کے قریب دھماکے میں 3افراد کے جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔