فضل الرحمان خیریت سے ہیں : ترجمان جے یو آئی (ف)

فضل الرحمان خیریت سے ہیں : ترجمان جے یو آئی (ف)
فضل الرحمان خیریت سے ہیں : ترجمان جے یو آئی (ف)

  

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )جے یو آئی ف کے ترجمان حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مولانا فضل الرحمان خیریت سے ہیں اور ان کے قریبی ساتھی ان کے ساتھ ہیں۔مفتی محمود الرحمان کانفرنس کے بعد ہونے والے دھماکے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ دھماکہ بڑی نوعیت کا تھا لیکن خوش قسمتی سے مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کی قیادت محفوظ ہے۔ ترجمان کے مطابق دھماکے کے بعد کارکنان میں بھگدڑ نہیں مچی اور انہوں نے صبراور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ہم آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہیں لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر لگتا ہے کہ اب ملک میں کوئی بھی جلسہ اور جماعت محفوظ نہیں رہا۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -