خیبر پختونخواہ حکومت کے دو وزراءطالبا ن کو بھتہ دیتے ہیں: سینیٹرزاہد خان کا انکشاف

خیبر پختونخواہ حکومت کے دو وزراءطالبا ن کو بھتہ دیتے ہیں: سینیٹرزاہد خان کا ...
خیبر پختونخواہ حکومت کے دو وزراءطالبا ن کو بھتہ دیتے ہیں: سینیٹرزاہد خان کا انکشاف

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءسینیٹر زاہد خان نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے وابستہ دو صوبائی وزیر طالبان کو بھتے کے نام پر بھاری رقوم ادا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس پارٹی کو کسی دہشت گرد حملے میں نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے خود کش حملے کی وجہ یہ ہے کہ وہ جمہوریت کے حمایتی ہیں،پورے ملک میں جمہوریت کے لئے آواز اٹھانے والوں کو ہی نشانہ بنایا جاتا رہاہے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں