گوگل نے نئی ای میل سروس لانچ کر دی

گوگل نے نئی ای میل سروس لانچ کر دی
گوگل نے نئی ای میل سروس لانچ کر دی

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)گوگل کمپنی نے بدھ کے روز ان باکس کے نام سے ایک نئی ای میل سروس لانچ کر دی ہے جو نہ صرف ای میلز کو بہتر طریقے سے ترتیب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ اپنے صارف کو تقرریوں، ہوائی جہاز کی بکنگ اور پیکج ڈیلوریز سے متعلق اطلاعات آسان انداز میں بہم پہنچائے گی۔

 گوگل حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں منتخب گوگل صارفین کو اس سروس سے مستفید ہونے کی دعوت بھی دیں گے۔ گوگل کے صارف خود بھی ان باکس ایٹ گوگل ڈاٹ کام پر ای میل کر کے یہ دعوت حاصل کر سکتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ صارفین کو یہ سہولت جی میل کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے جسے 2004ءمیں لانچ کیا گیا تھا اس کے علاوہ اینڈرائیڈ سمارٹ فونز اور آئی فون کے ذریعے یہ سروس ویب پر بھی موجود ہو گی۔ذرائع کے مطابق کہ ان باکس کو پیش کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے جی میل سروس فراہم کی تھی لیکن یہ جی میل نہیں ہے یہ ان باکس کی ایک مختلف قسم ہے جسے اصل حقائق پر توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -