فضل الرحمان کی عمر درازی کے لئےدعا،دہشت گرد اپنا ایجنڈہ مسلط کرناچاہتے ہیں:بلاول بھٹوزرداری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستا ن کو اس وقت دہشت گردی کے سرطان کا سامنا ہے، مٹھی بھر دہشت گرد بم اور گولی سے اپنا ایجنڈہ مسلط کرنا چاہتے ہیں مگر ان کو شکست ہو رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ مایوسی میں ہمارے علماءاور سیاستدانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ صرف قومی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی عمر کی درازی کے لئے دعا بھی کی۔