جیت کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا، ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 افراد گرفتار

جیت کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا، ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 افراد گرفتار
جیت کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا، ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 افراد گرفتار

  


شیخو پورہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے امید وار حسان ریاض کو مخالفین پر واضح برتری حاصل ہو گئی جس کے بعد ان کے ڈیرے پر ان کے حامیوں نے شدید ہوائی فائرنگ کی۔وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور فائرنگ کرنے والے اشخاص کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم بھی دیا ۔جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے حسان ریاض کے ڈیرے سے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ڈی پی او شیخوپورہ افضال کوثر کے مطابق 4 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔یاد رہے آج پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی پی 162 شیخوپورہ میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جس میں ن لیگ کے امیدوار کو واضح برتری حاصل ہے۔

مزید : شیخوپورہ /اہم خبریں