سینیٹ اجلاس: خورشید شاہ کے بیان پر ایم کیو ایم کا علامتی واک آؤٹ

سینیٹ اجلاس: خورشید شاہ کے بیان پر ایم کیو ایم کا علامتی واک آؤٹ
سینیٹ اجلاس: خورشید شاہ کے بیان پر ایم کیو ایم کا علامتی واک آؤٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کے بیان پر سینیٹ کے اجلاس علامتی واک آؤٹ کیا ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماءسینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ مہاجروں نے پاکستان کی قیام کے لئے بہت قربانیاں دیں، خورشید شاہ کی طرف سے بیان تضحیک آمیز ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے اسی بیان پر احتجاج کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل اسی معاملے پر متحدہ نے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے اجلاسوں سے بھی واک آؤٹ کیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -