بھارت کشمیر کے تین حصے بنا کر مقبوضہ کشمیر پر مستقل قبضہ چاہتا ہے : سرتاج عزیز

بھارت کشمیر کے تین حصے بنا کر مقبوضہ کشمیر پر مستقل قبضہ چاہتا ہے : سرتاج عزیز
بھارت کشمیر کے تین حصے بنا کر مقبوضہ کشمیر پر مستقل قبضہ چاہتا ہے : سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کشمیر کے تین حصے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایل او سی پر فائرنگ بھارتی جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیرکے تین حصے کرنا چاہتا ہے جس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔بھارتی جارحیت کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے بارے میں کیسے جذبات رکھتا ہے اس کی عکاسی ایل او سی پر جاری کشیدگی سے واضح ہو جاتا ہے۔