مزدوروں نے مار مار کر مالک کو مار دیا

مزدوروں نے مار مار کر مالک کو مار دیا
مزدوروں نے مار مار کر مالک کو مار دیا

  

ماسکو (نیوز ڈیسک) دو بلڈرز نے تنخواہ نہ ملنے پر مالکان کو مار مار کر ہلاک کر دیا اور ان کی لاشیں ایک کھلی قبر میں ڈال کر اوپر کنکریٹ ڈال دی۔ذرائع کے مطابق تیس سالہ تیمور اور 28سالہ رستم جو کہ مغربی روس میں نیو ماسکو کے قریب ایک گاﺅں میں کام کرتے تھے جب انہیں تنخواہ کے بغیر کام کرتے ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا لیکن انہیں معاوضہ نہ ملا ،پیسے مانگنے پر مالک ان سے ہربارمعذرت کرلیتا جس پر دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے مالک سے انتقام لینے کا منصوبہ بنایا ۔ایک دن جب وہ شفٹ ختم کرکے جانے لگے تو انہوں نے مالک سے تنخواہ مانگی تو اس نے لیت و لعل سے کام لیا جس پر انہوں نے قریب پڑے بیلچے سے مالک اور فورمین کو مار مار کر ہلاک کر دیا۔ بعدازاں ان کی لاشیں ایک کھلی قبر میں ڈال کر اوپر کنکریٹ ڈال دی تاکہ پتا نہ چلے۔مالکان کے غائب ہونے پر پولیس نے سراغ ملنے پر ایک ہفتے بعد ان کی لاشیں برآمد کرلیں ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے اعتراف جرم کروا لیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -