شرمناک سفر پر روانہ ہونے والی خوبرو دوشیزہ کو ’دوست‘ کی تلاش

شرمناک سفر پر روانہ ہونے والی خوبرو دوشیزہ کو ’دوست‘ کی تلاش
شرمناک سفر پر روانہ ہونے والی خوبرو دوشیزہ کو ’دوست‘ کی تلاش

  

شنگھائی(نیوزڈیسک) ویسے تو اکثر سننے کو ملتا ہے کہ مغرب اخلاقی پستی کا شکار ہے لیکن اب مشرق بھی اسی راستے پر چل پڑا ہے۔ حال ہی میں ایک چینی نوجوان لڑکی نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اشتہار دے کر سب کو حیران کردیا ۔ شنگھائی سے تعلق رکھنے والی 19سالہ لڑکی نے چین کی مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹس بشمول ڈوبن اور تیانیا (چین کی دو مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹس)پر اشتہار دیا ہے کہ اسے سفر پر روانہ ہونا ہے اور اس سفر کے دوران ایک عدد عارضی بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کوئی آمدنی نہیں ہے اسلئے امیدوار نوجوان اس کے سفری اور رہائشی اخراجات برداشت کرے گا، دوران سفر وہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے دور رہنا چاہتی ہے لہذا ضروری ہے کہ بوائے فرینڈ نا صرف امیر ہوبلکہ اس کی عمر 30سال سے اور قد1.75میٹر (5فٹ 7انچ) سے زیادہ ہو۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ یہ سفر خاتون کا پہلا ایسا سفرنہیں ہوگااور ماضی میں بھی وہ تین بوائے فرینڈز کے ساتھ چین کے مختلف صوبوں کی سیر کرچکی ہے۔ تاہم اس طرح کے اشتہار کے بعد انٹریٹ صارفین نے کافی غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور اس پر شدید تنقید بھی کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -