کرکٹ اور بیڈمنٹن پسند ، پاکستان اور بھارت تعلیم پر توجہ دیں: ملالہ یوسفزئی

کرکٹ اور بیڈمنٹن پسند ، پاکستان اور بھارت تعلیم پر توجہ دیں: ملالہ یوسفزئی
کرکٹ اور بیڈمنٹن پسند ، پاکستان اور بھارت تعلیم پر توجہ دیں: ملالہ یوسفزئی

  

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی نوبل امن انعام جیتنے والی کم عمر ترین پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ پاکستانی لباس پہنتی ہوں اور مجھے اپنے لباس پر فخر ہے،برطانیہ میں میرے بہت سے دوست ہیں مگر میری قریبی دوست صرف پاکستان میں ہی ہیں، ہمیں غیر معمولی حالات میں اپنا ملک چھوڑ پڑا مگر کوئی بھی شخص ہم سے ہماری دھرتی نہیں چھین سکتا، یہی وجہ ہے کہ میں اگلے سال پاکستان جا کر اپنی تنظیم کے منصوبوں کا جائزہ لوں گی۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نوبل انعام ملنے کی تقریب پر پاکستان اور بھارت کے وزراءاعظم کو مدعو کرنا میرا سیاسی بیان نہیں لیکن میں دونوں شخصیات کو دوبارہ تقریب میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں، پاکستان اور بھارت کو چاہئے کہ وہ لڑائی چھوڑ کر تعلیم پر توجہ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں کرکٹ اور بیڈمنٹن شوق سے کھیلتی ہوں۔

مزید : قومی /اہم خبریں