خوشگوار شادی شدہ زندگی کےلئے بہترین ورزشیں
برمنگھم (نیوز ڈیسک) ورزش جسم اور ذہن کو تندرست رکھنے کیلئے بہترین ذریعہ ہے۔ جس طرح عموی ورزش عمومی صحت کو بہتر بناتی ہے اسی طرح ازدواجی صحت کیلئے بھی کچھ خاص ورزشیں کی جاسکتی ہیں جن کا تعارف درج ذیل ہے۔
-1 اچھی جنسی صحت کیلئے دل کا کردار بنیادی ترین حیثیت رکھتا ہے لہٰذا تیز چہل قدمی اور دل کی صحت کیلئے دیگر ورزشوں پر توجہ دیں۔
-2 تیراکی ایک ایسی ورزش ہے جو پورے جسم کو متحرک کردیتی ہے۔ تیراکی میں خصوصاً وہ عضلات اور میٹھے متحرک ہوتے ہیں جو ازدواجی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
-3 ایسی ورزشیں کریں جن میں وزن اٹھایا جاتا ہے کیونکہ وزن اٹھانے سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور مردانہ ہارمون ٹیسٹا سٹیزون میں اضافہ ہوتا ہے۔
-4 زمین پر سیدھے لیٹ کر دونوں ٹانگوں کو اوپر اٹھائیں۔ ٹانگوں کو سیدھا رکھیں اور یہ وزشیں بار بار دہرائیں۔
-5 اچھی ازدواجی صحت کیلئے یوگا بھی بہت مفید ہے۔ خصوصاً لمبی سانس کی مشق اور ذہن کو پرسکون کرنے والی ورزشیں اعضاءکو پرسکون اور مضبوط کرتی ہیں۔