وہ مرد جنہیں خواتین برداشت نہیں کر سکتیں

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی حسینی کی وجہ سے کسی طلبگا ر کو کیا جانا بلا وجہ نہیں ہوتا بلکہ یہ یاد رکھیں کہ اگر کوئی مرد مندرجہ ذیل پانچ قسموں میں سے کسی بھی ایک سے تعلق رکھتا ہے تو زیادہ امکان یہی ہے کہ خواتین اُس میں ذرا بھی دلچسپی نہیں لیں گی۔

1۔ بے بی

یہ وہ مرد ہوتے ہیں جوبچوں کی طرح بات بات پر ناراض ہو جاتے ہیں ۔ اگرخاتون کسی وجہ سے توجہ نہ دے پائے تو یہ منہ بنا کر بیٹھ جاتے ہیں اور چاہتے ہیں ان کو ہر وقت توجہ ملے۔

2۔ باڈی بلڈرز

اگرچہ خواتین صحت مند اور ہینڈ سم مردوں کو پسند کرتی ہیں لیکن جو لوگ گوشت کا پہاڑ بننے کے شوقین ہوتے ہیں اور جن کے دماغ پر ہر وقت تن سازی سوار رہے انہیں خواتین پسند نہیں کرتیں۔

3۔ ماں کا منا

اگرچہ ماں سے پیار اور اس کی عزت قابلِ تعریف خوبی ہے لیکن ہر بات کیلئے ماں پر انحصار کرنا ہر فیصلے میں ماں سے پوچھ کر چلنا اور ہر مشکل میں ماں کی طرف بھاگنا ایسی باتیں ہیں جنہیں کوئی بھی خواتیں اپنے پسندیدہ مرد میں دیکھنا نہیں چاہتی۔

4۔ شکست خوردہ

جو مرد کسی ڈھنگ کے کام کے قابل نہ ہو اور محنت سے کمائی کرنے کی بجائے گھر بیٹھ کر روٹیاں توڑنے کو شوقین ہو وہ خواتین کی نظر میں بد ترین مخلوق ہے۔

5۔ سوالی

جس طرح مردوں کو خواتین پرحاکم بننے کا کوئی اختیار نہیں اِسی طرح اُنہیں اُن کا غلام بھی نہیں ہونا چاہیے۔ جو مرد ہر وقت یہی پوچھتا رہے کہ کیا ہم یوں کر لیں، کیا میں ایسا کر لوں یا ویسا کر لوں تو اس طرح سے سوالی مردوں کی خواتین کی نظر میں کوئی عزت نہیں۔وہ مرد جنہیں خواتین برداشت نہیں کر سکتیں

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی حسینی کی وجہ سے کسی طلبگا ر کو کیا جانا بلا وجہ نہیں ہوتا بلکہ یہ یاد رکھیں کہ اگر کوئی مرد مندرجہ ذیل پانچ قسموں میں سے کسی بھی ایک سے تعلق رکھتا ہے تو زیادہ امکان یہی ہے کہ خواتین اُس میں ذرا بھی دلچسپی نہیں لیں گی۔

1۔ بے بی

یہ وہ مرد ہوتے ہیں جوبچوں کی طرح بات بات پر ناراض ہو جاتے ہیں ۔ اگرخاتون کسی وجہ سے توجہ نہ دے پائے تو یہ منہ بنا کر بیٹھ جاتے ہیں اور چاہتے ہیں ان کو ہر وقت توجہ ملے۔

2۔ باڈی بلڈرز

اگرچہ خواتین صحت مند اور ہینڈ سم مردوں کو پسند کرتی ہیں لیکن جو لوگ گوشت کا پہاڑ بننے کے شوقین ہوتے ہیں اور جن کے دماغ پر ہر وقت تن سازی سوار رہے انہیں خواتین پسند نہیں کرتیں۔

3۔ ماں کا منا

اگرچہ ماں سے پیار اور اس کی عزت قابلِ تعریف خوبی ہے لیکن ہر بات کیلئے ماں پر انحصار کرنا ہر فیصلے میں ماں سے پوچھ کر چلنا اور ہر مشکل میں ماں کی طرف بھاگنا ایسی باتیں ہیں جنہیں کوئی بھی خواتیں اپنے پسندیدہ مرد میں دیکھنا نہیں چاہتی۔

4۔ شکست خوردہ

جو مرد کسی ڈھنگ کے کام کے قابل نہ ہو اور محنت سے کمائی کرنے کی بجائے گھر بیٹھ کر روٹیاں توڑنے کو شوقین ہو وہ خواتین کی نظر میں بد ترین مخلوق ہے۔

5۔ سوالی

جس طرح مردوں کو خواتین پرحاکم بننے کا کوئی اختیار نہیں اِسی طرح اُنہیں اُن کا غلام بھی نہیں ہونا چاہیے۔ جو مرد ہر وقت یہی پوچھتا رہے کہ کیا ہم یوں کر لیں، کیا میں ایسا کر لوں یا ویسا کر لوں تو اس طرح سے سوالی مردوں کی خواتین کی نظر میں کوئی عزت نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -