خدا کی رحمت زحمت بن گئی ،میزبان دیوالیہ

خدا کی رحمت زحمت بن گئی ،میزبان دیوالیہ
خدا کی رحمت زحمت بن گئی ،میزبان دیوالیہ

  


لندن (نیوز ڈیسک) احسان کرنے والے کا مقام و مرتبہ بلند ہوتا ہے اور وہ یقینا عزت و تکریم کا مستحق ہوتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض دفعہ جس پر احسان کیا جائے حسن سلوک کی بجائے بدترین ناشکری کا مظاہرہ کر دیتا ہے۔

برطانیہ کی ایک بزرگ خاتون کو بھی ایک ایسا ہی بد بخت مل گیا جس پر احسان اُسے بہت مہنگا پڑ گیا۔یہ 67سالہ خاتون اپنی چھٹیاں منانے باقاعدگی سے تنزانیہ جاتی تھیں جہاں 28سالہ نبیل جوئنی سے ملاقات ہوگئی خاتوں نے اُسے دعوت دی کہ وہ جب کبھی برطانوی شہر کارڈف آئے تو اس کے ہاں ضرور آئے۔کچھ دن بعد ہی یہ صاحب خاتون کے گھر کے دروازے پر موجود تھے۔ اس نے بتایا کہ وہ شہر میں نوکری ڈھونڈ رہا ہے اور مختصر قیام کرنا چاہتا ہے۔خاتون نے اسے دو دن کے قیام کی اجازت دی لیکن اس نے حیلوں بہانوں سے قیام طویل کر لیا۔ کچھ عرصے بعد خاتون نے محسوس کیا کہ یہ اس کی عدم موجودگی میں گھر کی تلاشی لیتا رہااور اس کا قیمتی موبائل فون اور دیگرچیزیں بھی چرا لیں۔

خاتون کے بینک نے مطلع کیا کہ اس کے اکاو¿نٹ سے رقم نکلوائی گئی تھی۔ یہ اُس کے کریڈٹ کارڈ کا ناجائز استعمال کر کے بھاری رقم عیاشیوں پر اُڑا چکا تھا۔بالآخر بیچاری بڑھیا نے پولیس کو بلوا لیا اور اب عدالتی کاروائی کے بعد اِس کو 9ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس