بچوں کی پرورش میں والدین کی جانب سے کی جانے والی بڑی غلطی ،سائنس نے نشاندہی کر دی

بچوں کی پرورش میں والدین کی جانب سے کی جانے والی بڑی غلطی ،سائنس نے نشاندہی ...
بچوں کی پرورش میں والدین کی جانب سے کی جانے والی بڑی غلطی ،سائنس نے نشاندہی کر دی

  

بوسٹن(نیوزڈیسک)بچوں سے پیار اور ان کاتحفظ والدین کا فطری رویہ ہے لیکن اس میں حد سے گزر جانا فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بنتا ہے ۔امریکی یونیورسٹی آف ورجینیا میں 13سال سے 21سال کے 2000افراد پر طویل تحقیق کی گئی ہے جس سے ثابت ہوا کہ اگر والدین بچوں سے حد سے زیادہ لاڈ پیار کر یںیا انہیں ہر وقت اپنی نظر اور نگرانی میں رکھیں تو جوان ہونے پر یہ افراد نارمل اور خوداعتمادی پر مبنی تعلقات قائم کرنے میں ناکام رہتے ہیں ۔چائلڈ ڈوپلپمنٹ نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اکثروالدین اپنے بچوں کو کنٹرول کرنے کے لیے نفسیاتی اور جذباتی حربے استعمال کرتے ہیں ،مثلاً ان سے ناراض ہو جانا ،افسردہ دکھائی دینا وغیرہ جس کی وجہ سے بچوں میں احساس جر م پیدا ہوتا ہے جو ان کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب کرتاہے ،والدین بچوں کی سرگرمیوں پر بھی ضرورت سے زیادہ نطر رکھتے ہیں او ر ان کے تحفظ کے نام پر بے جا مداخلت کا باعث بنتے ہیں ۔یہ بچے جوان ہو کر خود اعتمادی سے محروم رہتے ہیں اور آزادانہ شخصیت کے مالک نہیں بن پاتے ۔انہیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مثبت تعلق بنانے میں بھی مشکل پیش آتی ہے ماہرین کا کہنال ہے کہ بچوں پر نظر ضرور رکھیں لیکن انہیں یہ احساس بھی دلائیں کہ وہ اعتماد اور آزادی کے ساتھ ااپنے فیصلے کر سکتے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -