عمران اور نواز شریف مذاکرات کر کے سیاسی بحران ختم کریں: سراج الحق

عمران اور نواز شریف مذاکرات کر کے سیاسی بحران ختم کریں: سراج الحق
عمران اور نواز شریف مذاکرات کر کے سیاسی بحران ختم کریں: سراج الحق

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں گو کہ ماحول کچھ خوشگوار ہوا ہے مگر سیاسی بحران ابھی حل نہیں ہوا، اس لئے ابھی بھی بیانات محتاط انداز میں دیئے جائیں کیونکہ ممکن ہے کہ اس سے پھر آگ جل پڑے، طاہر القادری نے دھرنا ختم کر کے آئینی راستہ اختیار کیا ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ یہ معاملہ پیسوں سے حل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا عمران خان اور نواز شریف کو مشورہ ہے کہ مذاکرات کریں اور دھرنا ختم کر دیںکیونکہ یہی سب کے حق میں بہتر ہے۔ سب کو ملکی مسائل پر توجہ دینا ہو گی ،آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ افراد کے مسائل حل کئے جائیں ورنہ وہ بھی اسلام آبادمیں دھرنا دے سکتے ہیں ۔ اس سے قبل بھی آئی ڈی پیز حکومت کے خلاف دھرنا دینا چاہتے تھے مگر میں نے روکا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں