حیرت انگیز ایجاد ،اب آپ اپنے خون سے موبائل چارج کر سکتے ہیں

حیرت انگیز ایجاد ،اب آپ اپنے خون سے موبائل چارج کر سکتے ہیں
حیرت انگیز ایجاد ،اب آپ اپنے خون سے موبائل چارج کر سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) کاسموپولویٹن میگزین کے مطابق ناوﺅسائی نامی ایک شخص نے ایک ایسا فون چارجر ایجاد کیا ہے جو کسی آلے کو چارج کرنے کے لئے انسانی خون استعمال کرتا ہے پس اگر آپ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کوخون کی ضرورت ہو گی، اس آلے پر ایک لکیر ہے جسے انرجی ایڈکٹ کہتے ہیں جو تین حصوں The Blinker، The E-Pluseاور The Blood Bridge پر مشتمل ہے اور ہر حصہ جسم کے مختلف حصوں سے توانائی حاصل کر کے اپنا کام کرتا ہے مثال کے طور پر دی بلنکر آنکھ کے پپوٹوں، ای پلس ریڑھ کی ہڈی سے منسلک Nevesجبکہ ای بلڈ برج بازو کے نچلے حصے میں خون کے بہاﺅ سے توانائی حاصل کرتا ہے۔ اس آلے کے موجد کا کہنا ہے کہ میں نے اسے لوگوں کے استعمال کے لئے ایجاد نہیں کیا بلکہ میرا مقصد تو انسانی جسم اور ٹیکنالوجی میں پائے جانے والے ربط کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کروانا ہے۔