دنیا کا انوکھا ٹیچر جو موت کے بعد بھی کلاس روم سے رخصت نہیں ہوا

دنیا کا انوکھا ٹیچر جو موت کے بعد بھی کلاس روم سے رخصت نہیں ہوا
 دنیا کا انوکھا ٹیچر جو موت کے بعد بھی کلاس روم سے رخصت نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(نیوز ڈیسک) رومانیہ کے ایک سکول کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو کلاس میں ایناٹومی پڑھانے کے لئے ایک سابق ہیڈ ماسٹر کی ہڈیوں کا ڈھانچہ استعمال کر رہے ہیں تفصیل کے مطابق الیگزینڈو گریگورے پاپ سیکٹو نامی شخص جو جنوب مشرقی رومانیہ کے ایک ایلیمنٹری سکول میں پچاس سال سے درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہا تھا اور موت تک اس شعبے سے منسلک رہا نے اپنی وصیت میں کہا کہ اپنے کیرئیر کے دوران میری یہ شدید خواہش تھی کہ سکول میں بائیالوجی کی تعلیم کے لئے ایک انسانی ڈھانچے کا ہونا ضروری ہے لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا لہٰذا اب میں وصیت کرتا ہوں کہ میری موت کے بعد میرا ڈھانچہ نکال کر صاف کر لیا جائے اور اسے کلاس روم میں طالب علموں کی سہولت کے لئے رکھا جائے جہاں میں نے پچاس برس تک تعلیم دی ہے۔ اس کی موت کے بعد جب اس کی وصیت کے مطابق اس کے ڈھانچے کو کمرہ جماعت میں لٹکانے کے لئے نکالا گیا تو محکمہ صحت کی طرف سے اسے یہ کہہ کر ضبط کر لیا گیا کہ جب تک ہم اس ڈھانچے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پر کھ نہ لیں اس کو سکول میں رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تاہم اب محکمہ صحت نے اپنی تسلی کے بعد اس ڈھانچے کو ایک شیشے کے ڈبے میں رکھ کر سکول کو واپس کر دیا ہے تاکہ وہ اسے کمرہ جماعت میں رکھ سکیں ، سکول کے بچوں کا کہنا ہے کہ کمرہ جماعت میں سابق ہیڈ ماسٹر کے ڈھانچے کی موجودگی ہماری تعلیم میں معاون ثابت ہوئی ہے اور وہ محکمہ صحت کی طرف سے اسے لوٹائے جانے پر خوش ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -