خطر ناک ترین ایبولا وائرس کا خاتمہ ممکن !کمپنی نے دعویٰ کر دیا

خطر ناک ترین ایبولا وائرس کا خاتمہ ممکن !کمپنی نے دعویٰ کر دیا
خطر ناک ترین ایبولا وائرس کا خاتمہ ممکن !کمپنی نے دعویٰ کر دیا

  

لندن (ڈیسک نیوز) ایک برٹش کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا کیمیکل تیار کر لیا ہے جو ایبولا وائرس کو بہ حفاظت ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس سپرے کا نامDuo Max) ہے اور اس کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا واحد سپرے ہے جو جلد کو نقصان پہنچائے بغیر ایبولا وائرس کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نہ ہی اس کے استعمال سے جسم کے دیگر حصوں کو نقصان پہنچتا ہے کیونکہ یہ ایک غیر مضر کیمیکل ہے۔ محفوظ ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال کثیر علاقے تک کیا جا سکتا اور اس کے سپرے سے آنکھوں کو نقصان بھی نہیں پہنچتا Duo Max نہ صرف اس مہلک وائرس کو ہلاک کرتا ہے بلکہ اس کی افزائش کو بھی روکتا ہے دراصل یہ پروڈکٹ وائرس کے DNA اورRNAکو تباہ کر دیتا ہے جس سے وائرس کی موت ہو جاتی ہے اور اس پروڈکٹ کو دیگر جراثیم کش کیمیکل مثلاً کلورین کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ برٹش کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ پراڈکٹ ایبولا وائرس کا علاج نہیں ہے لیکن اسے جان بچانے والی حفاظتی ٹیکنالوجی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -