ایک بار پھر :کلفٹن فلائی اوور اور انڈر پاسز پر DHAکے تمام اعتراضات یکسر مسترد
لاہور ( پ ر) سندھ ہائیکورٹ نے گذشتہ روز کلفٹن فلائی اوور اور انڈر پاسز پر ڈی ایچ اے کے تمام اعتراضات یکسر مسترد کرتے ہوئے بحریہ ٹاﺅن کو فی الفور کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ۔ڈی ایچ اے نے گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دوبارہ ڈبل بینچ میں درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت عالیہ کو اپنا حکم معطل کر کے مزید 15روز کے سٹے آرڈر کی استدعا کی گئی تھی جسے سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے یکسر مسترد کرتے ہوئے بحریہ ٹاﺅن کو فی الفور کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اس اپنی نوعیت کے منفرد منصوبے کے تحت پاکستان میں پہلی بار پرائیویٹ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر قومی پبلک انفراسٹرکچر کی تعمیر مین عملی کردار ادا کر رہا ہے اور علاقے کے رہائشیوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔