ISISکو للکارنے والی نوجوان شامی لڑکی انٹر نیٹ پر مقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) شام اور عراق میں برسر پیکار عسکریت پسند تنظیم دولتِ اسلامی (آئی ایس) کی دہشت نے بڑے بڑوں کو خاموش کر وا دیا ہے۔ لیکن ایک شامی نژاد آسٹریلوی حسینہ نے آئی ایس سمیت امریکہ کو بھی للکار کر بین الاقوامی شہرت حاصل کر لی ہے۔
مارم مُسلی کی عمر محض 27سال ہے اور اُس کی دلکش شکل اور انداز کی وجہ سے اکثر لوگوں نے ابتداءمیں اسے سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن اب یوٹیوب ویب سائٹ پر اس کے خیالات کو سننے والوں کی تعداد 25لاکھ سے بھی بڑھ چکی ہے۔مارم نے خصوصاً اِس وجہ سے اہمیت اختیار کر لی ہے کہ وہ آئی ایس کے خلاف انتہائی سخت مو¿قف رکھتی ہے اور امریکہ کو بھی شام کے امن کا دشمن قرار دیتی ہے۔وہ امریکہ میں ستمبر 2011کی دہشت گردی کو امریکی سازش قرار دیتی ہے اور حال ہی میں جب اُس نے ایبولا کو امریکہ کا تیار کردہ حیاتیاتی جنگی ہتھیار قرار دے دیاتو مغربی ممالک کے لوگ سیخ پا ہوئے۔مارم 1987ءمیں شام میں پیدا ہوئی لیکن اس کا خاندان آسٹریلیا منتقل ہو گیا اور اس نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت آسٹریلیا میں گزارا ہے ۔اُس کا کہنا ہے کہ وہ جہاں بھی رہے اُس کا دل شام میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شام کی بربادہ پر چپ نہیں رہ سکتی۔