چٹاگانگ ٹیسٹ: میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل، بنگلہ دیش تاریخی فتح سے 33 رنز دور، انگلینڈ کو 2 وکٹیں درکار

چٹاگانگ ٹیسٹ: میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل، بنگلہ دیش تاریخی فتح سے 33 ...
چٹاگانگ ٹیسٹ: میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل، بنگلہ دیش تاریخی فتح سے 33 رنز دور، انگلینڈ کو 2 وکٹیں درکار

  

چٹاگانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور دونوں ٹیمیں فتح حاصل کرنے کیلئے پرتول رہی ہیں۔ بنگلہ دیش کو تاریخی فتح حاصل کرنے کیلئے صرف 33 رنز درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو صرف 2 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

چٹاگانگ ٹیسٹ: شکیب الحسن کی تباہ کن باﺅلنگ، انگلش ٹیم 240 رنز پر ڈھیر، بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 279 رنز کا ہدف

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لئے ہیں اور اسے تاریخی فتح حاصل کرنے کیلئے صرف 33 رنز کی ضرورت ہے جبکہ انگلینڈ کو اس میچ میں جیت کیلئے محض 2 وکٹیں ہی درکار ہیں۔ صابر رحمان 59 اور تیج الاسلام 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور اپنی ٹیم کی جیت کیلئے آخری امید بھی ہیں۔

دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 9، امر القیس نے 43، مومن الحق نے 27، محمود اللہ نے 17، شکیب الحسن نے 24، مشفیق الرحیم نے 39 اور مہدی حسن مرزا نے 1 سکور بنایا جبکہ قمرالاسلام بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے گیریتھ بیٹی نے 3، معین علی اور سٹورٹ براڈ نے 2,2 جبکہ عادل راشد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں شکیب الحسن نے تباہ کن باﺅلنگ کے ذریعے انگلش بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دئیے اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 240 رنز بنا ڈھیر ہو گئی۔ بین سٹاکس اور جونی بیرسٹو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بنگالی باﺅلرز کے سامنے ٹک نہ سکا، دونوں نے بالترتیب 85 اور 47 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں الیسٹر کک 12، بین ڈوکیٹ 15، جو روٹ 1، گیری بیلانس 9، معین علی 14، کرس ووکس 19، عادل راشد 9، سٹورٹ براڈ 10 اور گیریتھ بیٹی 3 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

ابوظہبی ٹیسٹ: باﺅلرز نے کالی آندھی کا رخ موڑ دیا، ویسٹ انڈینز 224 رنز پر ڈھیر، پاکستان کا فالو آن نہ کرانے کافیصلہ

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے اپنی گھومتی گیندوں سے انگلش کھلاڑیوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ انہوں نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور تیج الاسلام نے 2 شکار کئے جبکہ مہدی حسن مرزا اور قمر الاسلام ربی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -