حکومت کا ساتھ دیں گے نہ عمران خان کی تحریک کا،نوازشریف کو احتساب یا استعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں دیا جائے گا: آصف علی زرداری

حکومت کا ساتھ دیں گے نہ عمران خان کی تحریک کا،نوازشریف کو احتساب یا استعفیٰ ...
 حکومت کا ساتھ دیں گے نہ عمران خان کی تحریک کا،نوازشریف کو احتساب یا استعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں دیا جائے گا: آصف علی زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے واضح اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے حکومت کے ساتھ ہونے کے تاثر زائل کیا جائے جبکہ نوازشریف کو احتساب یا استعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کے دیئے گئے4نکات کو اجاگر کریں،ہم حکومت کا ساتھ دیں گے نہ عمران خان کی تحریک کی حمایت کریں گے۔ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اصولی پالیسی تشکیل دیدی ہے،انہوں نے حکومت کا ساتھ نہ دینے اور عمران خان کی تحریک کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف اور حکومت محاز آرائی میں آئینی نظام کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ اگرجمہوریت کو خطرہ ہوا توہم اداروں کی حفاظت کریں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -