ضرب عضب سے خطے میں امن قائم ہوا،پیسز چیمپیئن شپ سے تمام ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

ضرب عضب سے خطے میں امن قائم ہوا،پیسز چیمپیئن شپ سے تمام ممالک ایک دوسرے کے ...
 ضرب عضب سے خطے میں امن قائم ہوا،پیسز چیمپیئن شپ سے تمام ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پیسز چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے تمام ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہوا۔

فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں پیسز چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کرنے والوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ دنیا کی 16 بہترین افواج نے چیمپیئن شپ میں شرکت کی،پیسز چیمپیئن شپ سے حصہ لینے والے ممالک کو قریب آنے کا موقع ملا، کھیلوں کے انعقاد سے تمام ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

پاک فوج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا پاک فوج کے جوان چست پھرتیلے اور ہوشیار ہیں آپریشن ضرب عضب امن کی جنگ ہے جس سے خطے اور ملک بھر میں امن آیا۔ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پاکستان پہلے سے بہت زیادہ مضبوط ہوچکا ہے اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -