جسم کے وہ بال جو آپ کو نہیں چاہئیں، ان سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پانے کا آسان ترین قدرتی نسخہ جانئے

جسم کے وہ بال جو آپ کو نہیں چاہئیں، ان سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پانے کا آسان ...
جسم کے وہ بال جو آپ کو نہیں چاہئیں، ان سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پانے کا آسان ترین قدرتی نسخہ جانئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین اکثر کیل مہاسوں، چھائیوں، جلد کی خشکی اور اضافی بالوں جیسے مسائل سے دوچار رہتی ہیں اور طرح طرح کی بیوٹی پراڈکٹس اور لوشن وغیرہ استعمال کرتی ہیں لیکن اب ایک ماہر نے جڑی بوٹیوں کے ذریعے ان عارضوں کا بہترین علاج بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کیٹی پانڈے نامی اس جڑی بوٹیوں کی ماہر کا کہنا ہے کہ ”کیل مہاسے، چھائیاں، خشکی اور اضافی بالوں جیسے مسائل جسم میں ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے درپیش آتے ہیں جن کا علاج جڑی بوٹیوں سے کیا جا سکتا ہے۔ خواتین کے جسم پر اضافی بال بھی ہارمونز کا توازن بگڑنے کی علامت ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ چہرے پر ہوتے ہیں تاہم یہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی ہو سکتے ہیں۔ خواتین میں اس مسئلے کی وجہ ان میں مردانہ ہارمون ’ٹیسٹاسٹرون‘ کی زیادتی بھی ہو سکتی ہے۔ اس ہارمون کی خواتین کے جسم میں ضرورت تو ہوتی ہے لیکن بہت کم مقدار میں۔ اس مسئلے سے نجات کے لیے ملٹھی، ریڈ کلوور (Red clover)کی چائے یا سبز چائے مفید ہو سکتی ہے۔ مزیدسبز پھول گوبھی(Broccoli)، پھول گوبھی اور بند گوبھی کا استعمال بھی جسم میں ٹیسٹاسٹرون کی مقدار کم کرنے کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔“

کیلے کو ابال کر اس میں دار چینی ڈالیں، آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ فوری حل ہوجائے گا

کیٹی پانڈے کا مزید کہنا تھا کہ ”خواتین کی جلد کا پتلا اور عمر رسیدہ ہونا ان کے جنسی ہارمون ایسٹروجن کی وجہ سے ہوتا ہے۔یہ ہارمون خواتین کی جنسی صحت اور قوت افزائش کے ساتھ ساتھ ان کی جلد کی نمی کو متوازن رکھنے اور نئی جلد بنانے والے پروٹین ’کولجین‘ کی پیداوار کا باعث بھی ہوتا ہے۔اسی ہارمون کی وجہ سے خواتین کی جلد تروتازہ اور نوجوان رہتی ہے۔ جب اس کی مقدار کم ہو جائے تو جلد پتلی اور خشک ہونی شروع ہو جاتی ہے اور چہرے پر چھائیاں پڑ جاتی ہیں۔اس مسئلے سے نجات کے لیے خواتین کو کیوی، سرخ مرچ اور پھول گوبھی جیسی سبزیاں اور پھل استعمال کرنے چاہئیں جن میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ شت مولی، ہلدی اور برہمی بوٹی (Gotu kola)کا استعمال بھی کولجین نامی پروٹین کی مقدار پوری کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ ان کے استعمال سے بھی خواتین اپنی جلد کو صحت مند اور تروتازہ رکھ سکتی ہیں۔“

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...