ایران القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کیساتھ مل کر کام کرتا رہا ہے:سی آئی اے چیف مائیک بومبیو ن

ایران القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کیساتھ مل کر کام کرتا رہا ہے:سی آئی اے ...

واشنگٹن (آئی این پی ) سی آئی اے کے چیف مائیک بومبیو نے کہا ہے کہ ایران القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہا ہے ، سی آئی اے عنقریب القاعدہ اور ایران کے باہمی گٹھ جوڑ کا پردہ چاک کرے گی۔

عمران خان قلندرکی دھرتی سے بے مراد لوٹے ہیں:ناصر شاہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ایک کانفرنس سے خطاب میں مسٹر بومبیو کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکیورٹی اداروں کو ایران سے نمٹنے کے لیے وسیع تراقدامات کی اجازت دے رکھی ہے۔اس دوران انہوں نے پڑوسی ملکوں میں ایرانی مداخلت، دہشت گردی کی ایرانی سرپرستی، ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی کوششوں پر تفصیلی بات کی۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...