رواں مالی سال : ابتدائی دو ماہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 86فیصد اضافہ

رواں مالی سال : ابتدائی دو ماہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 86فیصد اضافہ

 اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں ملک میں سونے کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی اوراگست میں سونے کی درآمدات کا حجم 117 کلوگرام ریکارڈ کیا گیاجس پر4.498 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 65 کلوگرام سونا برآمد کیاگیاتھا جس پر 2.428 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔اعداد وشمار کے مطابق اگست میں سونے کی درآمدات پر 2.402 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جبکہ گزشتہ سال اگست میں 1.152 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔

مزید : کامرس