انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا

نیویارک (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ روئی کی سپلائی میں حائل رکاوٹوں کے مسائل کو حل کرنا اور مل مالکان کے ساتھ معاملات طے ہونا ہے۔

جمعرات کو عالمی میڈیا کے مطابق آئی سی ای کاٹن ایکسچینج میں دسمبر کیلئے روئی کے سودے 0.24 سینٹ (0.36 فیصد) اضافے کے ساتھ 67.77 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 5,705480 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 6584 گانٹھیں کم ہیں۔

مزید : کامرس