اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 14 فیصد کی کمی
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ (اے پی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 14 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر کے دوران اے پی ایل کو 1330 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 1563 ملین روپے کا خالص نفع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اے پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں 14 فیصد کی کمی سے فی حصص آمدنی بھی 18.85 روپے کے مقابلہ میں 16.04 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔