پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 7.91 فیصد اضافہ

پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 7.91 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7.91 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے ٹیکسٹائل کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے جولائی سے ستمبر کے عرصے کے دوران ٹیکسٹائل کی تین ارب پچیس کروڑ سٹر لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ برآمدات تین ارب ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر تھیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...