یوکرین میں سرمائی گندم کی بیجائی کا عمل 90 فیصد مکمل

یوکرین میں سرمائی گندم کی بیجائی کا عمل 90 فیصد مکمل

کیف (اے پی پی) یوکرین نے کہا ہے کہ ملک میں سرمائی گندم کی بیجائی کا عمل 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔وزارت زراعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیزن کے دوران ملک بھر میں 6.15 ملین ہیکٹر رقبے پر گندم کی کاشت متوقع ہے جس میں سے 5.5 ملین ہیکٹر پر بیجائی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ سیزن کے دوران ملک بھر میں کل 7.2 ملین ہیکٹر رقبے پر مختلف سرمائی اجناس کی کاشت کا منصوبہ ہے۔

جس میں سے 6.15 ملین ہیکٹر پر گندم کی بیجائی کی جائے گی۔باقی رقبے پر دیگر اجناس کاشت کی جائیں گی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...