باےئکو پیٹرولیم فلوٹنگ ٹرمینل کے ذریعے5 ملین ٹن خام تیل درآمد

باےئکو پیٹرولیم فلوٹنگ ٹرمینل کے ذریعے5 ملین ٹن خام تیل درآمد

اسلام آباد (اے پی پی) باےئکو پیٹرولیم فلوٹنگ ٹرمینل کے ذریعے مجموعی طور پر5 ملین ٹن خام تیل درآمد کیا گیا۔ باےئکو پیٹرولیم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 2012ء سے لیکر اب تک باےئکو پیٹرولیم کے فلوٹنگ ٹرمینل کے ذریعے مجموعی طورپر 5 ملین ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق مون سون سیزن کے دوران خراب موسم کے باوجود فلوٹنگ ٹرمینل نے کام جاری رکھا جو ماضی میں ناممکن تھا۔

باےئکو پیٹرولیم خام تیل اورریفائن مصنوعات کی درآمدات کے مقاصد کیلئے استعمال ہوتاہے۔ باےئکو پیٹرولیم نے سنگل پوائنٹ مورنگ (ایس پی ایم) گہرے سمندر میں قائم کیاہے اور اس مقصد کیلئے 15 کلومیٹر طویل پائپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔کمپنی کے پاس ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن خام تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...