تین سالوں کے دوران ایل پی جی کی 1.918ملین میٹرک ٹن مقامی پیداوار ریکارڈ

تین سالوں کے دوران ایل پی جی کی 1.918ملین میٹرک ٹن مقامی پیداوار ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ تین سالوں کے دوران لیکوئیفائیڈپیٹرولیئم گیس(ایل پی جی) کی 1.918ملین میٹرک ٹن مقامی پیداوار ریکارڈ کی گئی، اس دوران 0.840ملین میٹرک ٹن ایل پی جی کی درآمد کی گئی جبکہ 2.559ملین میٹرک ٹن ایل پی جی کی فروخت ہوئی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں حکومت کی جانب سے موثر حکمت عملی اوراقدامات کے نتیجے میں موسم سرما میں ایل پی جی کی قیمت اورفراہمی میں استحکام کی صورتحال رہی۔ حکومتی اقدامات کے نتییجے میں گزشتہ موسم سرما میں ایل پی جی کی قیمت 100روپے فی کلوگرام کی حد میں رہی ہے جبکہ ماضی میں موسم سرما میں فی کلوگرام قیمت 200روپے فی کلوگرام تک پہنچ جاتی تھی۔ گزشتہ 12مہینوں میں 1.2ملین میٹرک ٹن ایل پی جی کی فروخت ریکارڈ کی گئی جس سے 42ارب روپے کے محاصل اکھٹے کئے گئے، رواں سال محاصل کاحجم 100ارب روپے سے تجاوز کرجانے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال 5لاکھ32ہزار918ملین میٹرک ٹن ایل پی جی کی درآمد کی گئی ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...