اگست کے دوران 9لاکھ 48ہزار ٹن کھادیں فروخت

اگست کے دوران 9لاکھ 48ہزار ٹن کھادیں فروخت

اسلام آباد (این این آئی)اگست 2016ء کے مقابلہ میں گذشتہ ماہ اگست 2017ء کے دوران کھاد کی فروخت میں 65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 9 لاکھ 48 ہزار ٹن کھادیں فروخت کی گئی ہیں۔ نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سینٹر (این ایف ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق کھاد کی فروخت میں اضافہ کا بنیادی سبب حکومت کی جانب سے خریف سیزن کیلئے دی جانے والی سبسڈی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی کے مقابلہ میں اگست 2017ء کے دوران کھادوں کی فروخت میں 180 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح درآمد کی جانے والی یوریا کھاد کی فروخت کا حجم اگست 2017ء میں 65 ہزار ٹن تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2017ء کے دوران درآمد کی جانے والی یوریا کھاد کی فروخت 46 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب اگست 2017ء کے دوران ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 71 فیصد کی کمی سے کھاد کی فروخت کا حجم 83 ہزار ٹن تک کم ہو گیا۔

مزید : کامرس