آئیوری کوسٹ میں بارشوں کے بعد دھوپ کی شدت سے کوکوا کی پیداوار میں اضافہ ہوگا،ماہرین

آئیوری کوسٹ میں بارشوں کے بعد دھوپ کی شدت سے کوکوا کی پیداوار میں اضافہ ...

آبد جان (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ آئیوری کوسٹ میں حالیہ بارشوں کے بعد دھوپ کی شدت سے کوکوا کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ عالمی میڈیا نے فارمرز ایسوسی ایشن کی جائزہ رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید بارشوں کے بعد دھوپ کی صورتحال کوکوا کی فصل کیلئے بہت مفید ہے۔انھوں نے کہا کہ دھوپ کی شدت اگر اکتوبر کے آخر تک جاری رہی تو کوکوا کی فصل پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ اکتوبر سے شروع ہونے والے سیزن 2017-18 ء کے دوران حکومت نے کوکوا کے کاشتکاروں کیلئے ضمانتی قیمت 700 سی ایف اے فرانک (1.27 ڈالر) فی کلوگرام طے کیے ہیں جو کہ کاشتکاروں کی توقعات سے کم ہیں۔

مزید : کامرس