انڈر 16 نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ لاہور نے جیت لی

انڈر 16 نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ لاہور نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت انڈر 16 نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ لاہور نے جیت لی، فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ڈیزرٹ کیملز فورٹ عباس کو 15-7 سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے روز فائنلز کھیلے گئے۔ فائنل میں زبردست مقابلہ ہوا۔ لاہور کی ٹیم نے فیورٹ فورٹ عباس کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرایا۔ لاہور کی طرف سے پہلی ٹرائی پہلے ہاف میں امسل نے کی۔ پہلے ہاف کے اختتام میں فورٹ عباس کی طرف سے بھی ٹرائی سکور کرکے میچ برابر کرلیا گیا۔ دوسرے ہاف کے اختتام کے قریب لاہور کی طرف سے بلال نے خوبصورت ٹرائی سکور کرکے ٹیم کو میچ جتوا دیا اور پہلی نیشنل 16 چیمپئن شپ کا ٹائٹل جتوا دیا۔قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں فورٹ عباس نے مظفر گڑھ کو 26-05 سے ہرایا تھاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور نے فیصل آباد کو 12-5 سے ہرایا تھا۔

تیسری چوتھی پوزیشن ے میچ میں مظفر گڑھ نے فیصل آباد کو 10-5 سے جبکہ پانچویں چھٹی پوزیشن کے میچ میں لودھراں اے اسلام آباد کو 15-0 سے ہرا دیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ، ہیڈ کوچ شکیل ملک، سید معظم علی شاہ ، عاصم علی اور دیگر کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...