جنید خان ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹوں کے قریب

جنید خان ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹوں کے قریب
 جنید خان ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹوں کے قریب

شارجہ (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 3 وکٹیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف شیڈول پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں یہ کارنامہ انجام دے دیں گے، اگر جنید کامیاب ہو گئے تو وہ ایک روزہ میچز میں سو وکٹیں لینے والے 20ویں پاکستانی باؤلر بن جائیں گے، جنید خان نے اب تک 97 وکٹیں لے رکھی ہیں، پاکستان کی طرف سے وسیم اکرم 502 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...