سو فیصد کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فتوحات دلانا ہدف ہے : بابراعظم

سو فیصد کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فتوحات دلانا ہدف ہے : بابراعظم
 سو فیصد کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فتوحات دلانا ہدف ہے : بابراعظم

شارجہ (یو این پی) پاکستانی ٹیم کے نوجوان بیٹسمین بابراعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار کرنا ان کیلئے باعث اعزاز ہے ، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ان کو سب سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی اننگز ٹیم کی جیت کا باعث بن گئی اور ویسے بھی ان کی ہر میچ میں ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتح دلائی جائے ، مستقبل میں بھی ہر میچ میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے پر توجہ مرکوز رہے گی اور وہ اپنے اہداف کے حصول کیلئے سخت محنت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی بلے باز نے کہا کہ آج جو کچھ بھی ہوں سب اپنے والدین اور اساتذہ کی دعاؤں کی وجہ سے ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...